29 جنوری 2011 - 20:30

ہندوستان میں تشیع کی نمایاں شخصیت اور اہل بیت (ع) اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن "حجت الاسلام سید حیدر مہدی زیدی" کے انتقال پر عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی نے ہندوستان میں تشیع کی نمایاں شخصیت اور اہل بیت (ع) اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن  "حجت الاسلام سید حیدر مہدی زیدی" کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام کا متن:

بسم الہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا اليہ راجعون

رکن جنرل اسمبلی، بیگم رباب زيدي

استاد گرامی، رکن جنرل اسمبلی عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی مرحوم استاد سید حیدر مہدی زیدی کی وفات کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔وہ ماہر و با کیاست استاد اور والا صفت انسان تھے اور بے شک ملک ہند میں خالص محمدی اسلام کی تعلیمات کی ترویج و تقویت کے سلسلے میں ان کی خدمات مرحوم کے معنوی ذخائر میں سے ہیں جو اخروی اجر و پاداش کا سبب ہونگے۔بے شک جو گرانبہا آثار انھوں نے اپنے پیچھے چھوڑے ہیں اور جو شاگرد انھوں نے پروان چڑھائے ہیں وہ ان کے نام گرامی کو شیعہ اور اسلام کے بزرگ انسانوں کی فہرست میں زندہ جاوید کردیں گے۔ اس صدمے پر تمام علماء، دینی و مذہبی شخصیات، ہندوستان کے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں خاص طور پر آپ، محترم و معزز "زیدی" خاندان کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہوئے خدائے بزرگ و برتر سے اس عظیم الشان عالم کے لئے درجات کی بلندی طلب کرتے ہیں۔

محمد سالار

معاون بین الاقوامی امور

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی

قابل ذکر ہے کہ جناب سید حیدر مہدی زیدی، جو چند ہی روز قبل دنیائے فانی سے سرائے باقی کی طرف کوچ کرگئے ہیں، عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے فعال رکن اور ہنوستان میں ایک شیعہ حوزہ علمیہ کے سربراہ تھے۔  نیز ان کی عالمہ و فاضلہ شریک حیات بیگم رباب زیدی بھی عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی جنرل اسمبلی کی رکن ہیں جنہوں نے مرحوم عالم دین کے ہمراہ تشیع کی تبلیغ و ترویج کے لئے قابل قدر اقدامات سرانجام دیئے ہیں۔ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی جنرل اسمبلی دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں سے 400 اراکین پر مشتمل ہے۔ جنرل اسمبلی کے یہ اراکین اپنے ممالک میں مکتب تشیع کی خدمت و تبلیغ میں مصروف ہیں اور ہر چار سال ایک بار ایک عمومی اجلاس منعقد کرکے اکھھے ہوتے ہیں۔........

/110

- ہندوستان میں ؛جامعۃ الزھرا لکھنؤ کے سربراہ کا انتقال ہوگیا